Thursday, April 25, 2024

  ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

   ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد
October 27, 2015
کراچی(92نیوز)سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کےخلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اےکےحوالےکردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹرعاصم کےخلاف گھیرامزیدتنگ  ،نیب کےبعدایف آئی اےایکشن میں۔ سابق وفاقی وزیرکےخلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کےحوالےکردی گئیں،چیئرمین نیب نےبھی منظوری دیدی۔ ڈاکٹرعاصم سےمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئےایف آئی اےکے3سرکلزکےافسران پرمشتمل ٹیم بنائی جائےگیجوتحفظ پاکستان ایکٹ کےتحت تحقیقات کرےگی۔ ڈاکٹرعاصم کوتحقیقات کیلئےتحویل میں نہیں لیاجائےگا،ایف آئی اےٹیم رینجرزکی تحویل میں ہی ان سےپوچھ گچھ کرےگی۔ ایف آئی اےڈاکٹرعاصم اوران کی فیملی کےسولہ سےزائداکاونٹس کی چھان بین بھی کرےگا۔ جبکہ ان کےخلاف زمینوں پرقبضےاورپی ایم ڈی سی میں گھپلوں کی تحقیقات نیب کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کرےگی۔