Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں کتنے دہشت گردوں کا علاج ہوا ؟ 92نیوز نے کھوج لگا لیا

ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں کتنے دہشت گردوں کا علاج ہوا ؟ 92نیوز نے کھوج لگا لیا
December 30, 2015
کراچی (92نیوز) ڈاکٹر عاصم کے ضیاءالدین اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کی تفصیلات کا کھوج 92نیوز نے لگا لیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ضیاءالدین اسپتال سے 330دہشت گردوں نے علاج کرایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مطلوب330 دہشت گردوں کا کریمنل ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کے مطابق ضیاءالدین اسپتال میں علاج کروانے والے دہشت گردوں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ گینگ وار اورکالعدم تنظیموں کے خطر ناک کارندے بھی شامل تھے۔ علاج کرانے والوں میں ایسے دہشت گرد بھی شامل تھے حکومت نے جن کے سروں کی قیمت مقرر کررکھی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 330دہشت گردوں کا سربمہر ریکارڈ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے جسے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹھوس ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔