Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر عاصم کیس ہو یا ڈی ایچ اے تحقیقات‘ نیب پر دباو ہے : چیئرمین نیب

ڈاکٹر عاصم کیس ہو یا ڈی ایچ اے تحقیقات‘ نیب پر دباو ہے : چیئرمین نیب
June 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک سے محبت کریں گے تو کرپشن بھی ختم ہو جائے گی۔ قطرہ قطرہ کرپشن بھی قومی خزانے پر ایک بڑا بوجھ بن جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے سب کو اپنے حصے کی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔ کرپشن کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب صرف اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے، کسی کو ہراساں نہیں کیا جا رہا۔ چیئرمین نیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔