Sunday, May 5, 2024

ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزم انیس قائم خانی کی زرضمانت واپس کرنے کی درخواست منظور

ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزم انیس قائم خانی کی زرضمانت واپس کرنے کی درخواست منظور
May 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزم انیس قائم خانی کی زرضمانت واپس کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں اسپتالوں میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے شریک ملزم رہنما پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے عدالت سے درخواست کی کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو کر  مقدمے کا سامنا کر رہا ہوں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میری ضمانت منظور کر چکی ہے لہذا عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا کر زرضمانت کی رقم واپس کی جائے جس کے بعد عدالت نے انیس قائم خانی کی زرضمانت واپس کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے زرضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا۔