Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی کو ہٹانے کےخلاف رینجرز کی درخواست نمٹادی گئی

ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی کو ہٹانے کےخلاف رینجرز کی درخواست نمٹادی گئی
December 18, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےرینجرزکی جانب سےڈاکٹرعاصم کیس کاتفتیشی افسرتبدیل کرنےکی درخواست نمٹادی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ نےرینجرزکی جانب سےڈاکٹرعاصم کیس کا تفتیشی افسرتبدیل کرنےکی درخواست نمٹاتےہوئےریمارکس دیےکہ سابق وفاقی وزیرکےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ زیرتفتیش ہےاس لئےنیاحکم نامہ جاری نہیں کیاجاسکتا۔ رینجرزکوتفتیشی افسرپرتحفظات ہیں توٹرائل کورٹ سےرجوع کرے،رینجرزنےجانبداری کاالزام لگاتےہوئےتفتیشی افسرڈی ایس پی الطاف حسین کی تبدیلی کامطالبہ کیاتھا۔