Thursday, March 28, 2024

ڈاکٹر عاصم کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹرمشتاق جہانگیر تبدیل

ڈاکٹر عاصم کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹرمشتاق جہانگیر تبدیل
December 18, 2015
کراچی(92نیوز)حکومت سندھ نے ڈاکٹر عاصم  حسین کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو تبدیل کر کے ذمے داری پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان کے سپرد کر دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق حکومت سندھ نے  سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو دہشت گردی کے مقدمے سے رہا کروانے کے لیئے ایک اور وار کر دیا ۔ حکومت سندھ نے پہلے تو ڈاکٹر عاصم کے تفتیشی افسر راؤ ذوالفقار کو ہٹا کر ڈی ایس پی الطاف حسین کو تعینات کیا ابھی یہ معاملہ چل ہی رہا تھا کہ   حکومت سندھ نے کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو بھی ہٹا دیا سرکار کی جانب سے ڈاکٹر عاصم  حسین  کیس کی پیروی سندھ کے پراسیکیوٹر میں سے سب سے بڑے پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان کے سپرد  کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  شہادت اعوان نے پولیس کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو بے گناہ قرار دیئے جانے کی رپورٹ منظور کر لی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو  دہشت گردی کے کیسوں میں  بے گناہ قرار دیئے جانے کی رپورٹ 21 دسمبر کو اے ٹی سی کے منتظم جج کے روبرو پیش کی جائے گی ڈی ایس پی الطاف حسین کی تعیناتی کو رینجرز کی جانب سے عدالت میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔