Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹر عاصم کیس  : عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد انیس قائم خوانی ،وسیم اختر ،رؤف صدیقی جیل منتقل

ڈاکٹر عاصم کیس  : عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد انیس قائم خوانی ،وسیم اختر ،رؤف صدیقی جیل منتقل
July 19, 2016
  کراچی(92نیوز) ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے رہنماوں کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا  ۔ جیل میں تینوں رہنماوں کے لیے علیحدہ علیحدہ بیرکس تیار کرلیے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کے علاج معالجے میں معاونت کے کیس میں انسدا ددہشت گردی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہوئی تو۔ پولیس نے پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیوایم کے وسیم اختر اور روف صدیقی کو گرفتار کرکے سخت حفاظت میں سینٹرل جیل منتقل کردیا ۔ انیس قائم خانی ، وسیم اختر اور روف صدیقی کو جیل سپرنٹینڈنٹ کے کمرے میں پہنچایا گیا ۔ پولیس اہلکاروں نے جیل حکام کو تینوں ملزموں کے کسٹڈی آرڈر پیش کئے  ۔ سینٹرل جیل حکام نے قادرپٹیل کے جیل نہ پہنچنے پر پولیس افسران سے سوالات کئے ۔ پوچھا قادر پٹیل کہاں ہیں ، جس پر  پولیس افسران نے جیل حکام کو بتایا کہ جن ملزموں کی کسٹڈی دی گئی تھی ان کو جیل پہنچادیا گیا  ہے جیل سپرنٹینڈنٹ کے کمرے میں روف صدیقی نے حالا ت کے بارے میں فی البدیہہ شاعری بھی کی  کہا ہم ہوئے تم ہوئے سبھی سینٹرل جیل کے اسیر ہوئے ۔ موقع پر موجود وسیم اختر نے بھی ذو معنی انداز میں کہا کہ ہم نا ہو ں ہمارے بعد   دوسری جانب  جیل سپرینٹینڈ نٹ نے انیس قائم خانی سے سوال کیا ۔ کیا آپ روف صدیقی کے ساتھ رہیں گے یا وسیم اختر کے ساتھ ۔ انیس قائم خوانی نے جواب دیا وہ اب جیل کے مہمان ہیں جہاں کہیں گے وہ وہاں رہ لیں گے ۔ روف صدیقی نے جیلر سے درخواست کی کہ ان کے گھر سے آئے ہوئے سامان کو ان تک پہنچادیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں روف صدیقی ، وسیم اختر اور انیس قائم خوانی کو علیحدہ علیحدہ بیرکس میں رکھا جائے گا  ۔