Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر عاصم کیس  :تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد ،دہشتگردی کی دفعات برقرار،تفصیلی فیصلہ جاری

ڈاکٹر عاصم کیس  :تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد ،دہشتگردی کی دفعات برقرار،تفصیلی فیصلہ جاری
December 21, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیشی افسر کی پیش کردہ رپورٹ مسترد کردی ۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم کو دوبارہ گرفتارکرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے  ملزم کے خلاف دہشت گردی اور کرپشن کے کیسز ایک ساتھ چلیں گے ۔ تفصیلات کےطمابق الٹی ہوگئیں سب تدبیریں  سندھ حکومت کو منہ کی کھانا پڑگئی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں تفتیشی افسرڈی ایس پی الطاف حسین کی رپورٹ مسترد کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم کو دوبارہ گرفتارکرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردی اور کرپشن کے کیسز ایک ساتھ چلیں گے ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بادی النظر میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کافی مواد موجود ہے ،  جے آئی ٹی میں بتایا گیا کہ ملزم نے ایم کیوایم اور دیگرعسکریت پسندوں کا علاج کیا ۔  ڈاکٹر عاصم کے وکلا کیس کے میرٹ پر دلائل دینا چاہتے تھے۔ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے موقع پر ایسا ممکن نہیں  شواہد کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کو رہا کرنے کی رپورٹ مسترد کی جاتی ہے  انسداد دہشت گردی کے جج قانون کے مطابق فیصلہ دیں ۔