Monday, September 16, 2024

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیب ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیب ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
February 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے نیب افسران اسلام اباد پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم پر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے نیب کی ٹیم اسلام اباد پہنچ گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر ڈاکٹر عاصم کے خلاف فرٹیلائزر سیکٹر میں کی گئی منظم دھاندلی کے خلاف ثبوت اکٹھا کریں گے۔ ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب روپے کی کرپشن میں سے 450 ارب کی کرپشن فرٹیلائزر سیکٹر میں کی۔ فرٹیلائزر کمپنیوں میں کھاد کی مد میں سبسڈی اور گیس کے متبادل روٹس کی منظوری سابق وزیراعظم نے دی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔