Monday, September 16, 2024

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد سوئی سدرن افسران کے خلاف تحقیقات میں تیزی

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد سوئی سدرن افسران کے خلاف تحقیقات میں تیزی
August 27, 2015
کراچی(92نیوز)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی میں تحقیقاتی اداروں نے افسران سے تحقیق تیزکردی،ایف آئی اے انٹی کرپشن اور نیب نے سوئی سدرن گیس کے تین گرفتار افسران میں سے دو کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسروں کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوگیا ۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور نیب کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران سوئی سدرن کےڈپٹی جنرل مینجر خالد راٹھور اور سینئر جنرل منیجر ماجد ملک کو حراست میں لیا گیا ایس ایس جی سی کے مختلف اسکینڈلز سے متعلق پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جنرل مینجر سوئی سدرن گیس کمپنی زُہیر صدیقی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔بدھ کی شب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے باہر سے کمپنی کے ڈپٹی  مینجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا  انہیں ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔