Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر عاصم کی ناراضگی اور بیرون ملک جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ڈاکٹر عاصم کی ناراضگی اور بیرون ملک جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
November 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ڈاکٹر عاصم کی ناراضگی اور بیرون ملک جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ اپنوں سے لڑائی اور فاروق ستار سے ملاقات نے قیادت سے دور کیا ۔
ڈاکٹرعاصم پی پی کراچی ڈویژن کے صدر بنے تو کئی جیالے رہنما ناراض ہوگئے ۔

سعید غنی نے قیادت کو باور کرایا کہ وہ ڈاکٹر عاصم کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر بھی مخالفت کرتے رہے ۔ ڈاکٹر عاصم سندھ حکومت کے روئیے، پارٹی رہنماوں کی رکاوٹوں پر بلاول بھٹو کو آگاہ کرتے رہے مگر مثبت جواب نہ ملا۔
ایم کیو ایم سے اعلانیہ اور خفیہ رابطوں، ملاقاتوں نے بھی ڈاکٹرعاصم کو جیالوں کے قائد سے دور کیا ۔ گزشتہ ہفتے فاروق ستارسے ملاقات نے ڈاکٹر عاصم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔