Wednesday, April 24, 2024

ڈاکٹر عاصم کی متوقع رہائی کیخلاف شہریوں کا سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج

ڈاکٹر عاصم کی متوقع رہائی کیخلاف شہریوں کا سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج
December 21, 2015
کراچی (92نیوز) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم کی متوقع رہائی کےخلاف سول سوسائٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کے افراد نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم کی متوقع رہائی کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ڈاکٹر عاصم کی رہائی کےخلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔