Friday, April 26, 2024

ڈاکٹر عاصم کی جانب سے 5 ایکڑ زمین پر قبضے سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ  میں جمع کرادی گئی

ڈاکٹر عاصم کی جانب سے 5 ایکڑ زمین پر قبضے سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ  میں جمع کرادی گئی
March 20, 2017
کراچی (92نیوز)نیب نے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم کی جانب سے 5 ایکڑ زمین پر قبضے سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی، عدالت نے کھیل کے میدان کا قبضہ خالی کروانے کی ہاکی ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلا تکےمطابق  نیب نے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم کی جانب سے پانچ ایکڑ زمین پر قبضے سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی، بتایا گیا ہےکہ ضیا الدین اسپتال کی پارکنگ کیلئے رفاحی پلاٹ پر قبضہ کیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ہاکی ایسوسی ایشن کی ملی بھگت سے پلاٹ پر قبضہ کیا، ڈاکٹرعاصم، سید محمد شارق، ڈاکٹر یوسف ستار، عبدالقدیر منگی، ہاکی ایسوسی ایشن کے موجودہ و سابق سیکرٹریز اور تین ایکسینز بھی جرم میں شامل ہیں۔ ادھر سندھ ہائیکورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں کھیل کے میدان سے قبضہ ختم کروانے کی ہاکی ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئےکہ بااثر افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے ادارے ملے ہوئے ہیں،دس سال تک کھیل کے میدان پر اسپتال انتظامیہ کا قبضہ تھا،اس وقت کھیل کا فروغ یاد نہیں آیا۔