Saturday, April 27, 2024

ڈاکٹر عاصم کی احتساب عدالت پیشی ، ریمانڈ پر نیب  کے حوالے

ڈاکٹر عاصم کی احتساب عدالت پیشی ، ریمانڈ پر نیب  کے حوالے
December 11, 2015
کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم حسین  کو کراچی کی احتساب عدالت میں  پیش  کیا گیا جہاں پر  نیب حکام نے ریمانڈ کی استدعا کی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم  پر  پی پی رہنما کو نیب کے حوالے کیا گیا۔دوسری طرف پولیس کی تفتیش میں ڈاکٹر عاصم کوبے گناہ قراردیدیا گیا ہے جبکہ عدالت میں  رینجرز  کی طرف سے رہائی کی مخالفت کی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی کی احتساب عدالت میں   پیش کر دیا گیا جہاں پر  نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات  میں  ریمانڈ کی استدعا کی ۔ دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی  عدالت کے حکم  پر  پی پی رہنما کو نیب کے حوالے کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردوں کی اعانت  کے کیس میں پولیس کے تفتیشی افسر نےگزشتہ روز ہی  بے گناہ قرار دیدیا تھا جبکہ رینجرز کی طرف سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی رہائی کے خلاف بھرپور مخالفت کی گئی ۔