Thursday, April 25, 2024

ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کے تفتیشی مرکز منتقل کرنے پر تحفظات، نیب ٹیم کارروائی کئے بغیر روانہ

ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کے تفتیشی مرکز منتقل کرنے پر تحفظات، نیب ٹیم کارروائی کئے بغیر روانہ
December 11, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکٹر عاصم حسین کو پولیس نے دہشت گردی کے مقدمات میں کلین چٹ دے دی۔ پولیس آج انہیں عدالت میں پیش کر کے رپورٹ جمع کرائے گی جس کے بعد کرپشن کے مقدمات میں نیب کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشت گردی کے کیسز میں پولیس کی جانب سے کلیر کئے جانے کی خبر پھیلی تو نیب سندھ کی ٹیم انہیں تحویل میں لینے کیلئے گلبرگ تھانے پہنچ گئی۔ قانونی ماہرین نے جائزہ لیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کیا جا سکتا ہے کہ نہیں۔ کئی گھنٹے کی مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر عاصم کو گلبرگ تھانے میں ہی رکھا جائے اور صبح عدالت میں تفتیشی رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب حوالگی کے بعد رینجرز کے تفتیشی مرکز میٹھارام منتقل کئے جانے پر اہل خانہ نے تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد قانونی پیچیدگیاں سامنے آئیں تو ڈاکٹر عاصم کو رات گلبرگ تھانے میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔