Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹر عاصم کو جناح اسپتال میں داخل کرانے کی تیاریاں مکمل

ڈاکٹر عاصم کو جناح اسپتال میں داخل کرانے کی تیاریاں مکمل
January 19, 2016
کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم کا جناح اسپتال سے طبی معائنے کے بعد اسپتال میں داخلے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ڈاکٹر عاصم کی جنا ح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے تیار کی گئی میڈیکل رپورٹ نائنٹی  ٹو نیوز نے حاصل کرلی ۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم ذہنی مریض ہیں یا نہیں انکو اسپتال میں داخل کروانے کی تیاری مکمل کرلی گئی احتساب عدالت کے حکم پر جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ڈائریکٹر سے طبی معائنہ کروایا گیا ۔ طبی معائنہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو جناح اسپتال کے گورنمنٹ آفیسرز وارڈ کے روم نمبر ایک میں داخل کیا جائے گا ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی سے قبل ڈاکٹرعاصم حسین کا جناح اسپتال سے طبی معائنہ کروایا گیا  ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکتر عاصم حسین کے قریبی ساتھی اور جناح اسپتال کے پروفیسر انیس الدین سے طبی معائنہ کروایا گیا ۔ اہم سیاسی شخصیات کی مداخلت کے بعد ڈاکٹر عاصم کو اسپتال میں داخل کرنے کی تجویز دی گئی ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو کس وارڈ میں زیر علاج رکھا جائے گا اس وارڈ کی تصاویر نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی۔