Thursday, April 25, 2024

ڈاکٹر عاصم کو تیس دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ڈاکٹر عاصم کو تیس دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
December 22, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو تیس دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کر پشن کیس میں نیب کی حراست میں بھی رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کوجیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس میں نیب کی تحویل میں رہیں گے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے تفتیشی افسر سے کیس کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم تسبیح پڑھتے رہے مگر عدالتی حکم کے بعد سوچ میں پڑ گئے۔ عدالت میں وکلاءکی آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر خاموش نہ ہوئے تو سب کو باہر نکال دیا جائے گا۔