Monday, May 20, 2024

ڈاکٹر عاصم وطن واپس پہنچ گئے، کہتے ہیں پاکستان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں

ڈاکٹر عاصم وطن واپس پہنچ گئے، کہتے ہیں پاکستان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں
October 6, 2017

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم نے وطن واپس پہنچتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کے نشتر چلادیے اور واضح کردیا کہ عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دس ستمبر کو لندن جانے والے ڈاکٹر عاصم کراچی پہنچنے تو ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کامیاب آپریشن کے بعد واپس آگیا ہوں۔ مجھے بھگوڑا کہنے والوں کا منہ کالا ہوگیا۔
پی پی کراچی کے صدر نے نواز شریف کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں میاں صاحب نے عسکری قیادت سے جنگ کا بیڑا اٹھایا ہو ہے۔ جو اچھا اقدام نہیں، ہم عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق مشیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو دو سو سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں ملک سے فرار ہوئے اور دس سال تک باہر بیٹھ کر گند کرتے رہے۔
ان کے استقبال کیلئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور کارکن بھی موجود تھے۔