Thursday, April 25, 2024

ڈاکٹر عاصم نےضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ڈاکٹر عاصم نےضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
December 4, 2015
کراچی(92نیوز)سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم نےنیب ریفرنس میں ضمانت کیلئےسندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ادھرہائیکورٹ نےان کی والدہ کی درخواست مستردکردی۔ تفصیلات کےمطابق سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نےنیب ریفرنس میں ضمانت حاصل کرنےکیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست گزارکےوکیل نےموقف اپنایاکہ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری نیب آرڈی نینس کےسیکشن چوبیس اورآئین کےآرٹیکل دس اےکی بھی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزارنےمزیدموقف اختیارکیاکہ ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری غیرقانونی ہے،لہذاضمانت منظورکی جائے،درخواست کی سماعت آج ہی ہوگی۔ ادھرسندھ ہائیکورٹ کےجسٹس نعمت اللہ پھلیوٹو نےڈاکٹرعاصم کی والدہ ڈاکٹراعجازفاطمہ کی دائرکردہ درخواست کی سماعت سےانکارکردیا۔ ڈاکٹراعجازفاطمہ نےڈاکٹرعاصم کےخلاف مقدمےمیں رینجرزکےاثراندازہونےکےخلاف درخواست دائرکی تھی۔