Thursday, April 18, 2024

ڈاکٹر عاصم نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

ڈاکٹر عاصم نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا
November 17, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے وزارت داخلہ کو چٹھی لکھ دی ہے،ان کے وکیل کی جانب سے لکھے گئے خط کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی ہے۔

عدالتی حکم کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے 21نومبر کو علاج کےلئے برطانیہ جانا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دے رکھی ہے لہٰذا عدالتی فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

 خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک روانگی کی اجازت سے متعلق سپریم کورٹ کے 16 نومبر کے فیصلے کی کاپی بھی لف کی گئی ہے۔ جس میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزم باہر بیٹھے ہیں کیا ان کی واپسی کیلئے ا قدامات کئے گئے؟؟۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے وفاق کا معیار یکساں ہونا چاہیے۔ قانون کا غیرمساوی اطلاق برا لگتا ہے۔