Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے 28 مارچ تک بیرون مُلک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے 28 مارچ تک بیرون مُلک جانے کی اجازت مل گئی
February 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے 28 مارچ تک بیرون مُلک جانے کی اجازت دے دی ۔ ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن کے معاملے پر کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی ۔ ڈاکٹرعاصم کو 24 فروری سے 28 مارچ تک بیرون ملک علاج کی اجازت مل گئی ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹرعاصم حسین نے چپ کا روزہ رکھ لیا ۔ صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے رہے ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر بھی سوال کا جواب گول کرگئے ۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کی طبعیت خراب ہو گئی ۔ ضیاء الدین اسپتال کی ایمبولینس فوری طلب کی گئی ۔ ڈاکٹروں نے عاصم حسین کا عدالت میں ہی طبی معائنہ کیا جس کے بعد ڈاکٹرعاصم حسین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی ۔