Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹر عاصم حسین نے لندن اڑان بھرلی

ڈاکٹر عاصم حسین نے لندن اڑان بھرلی
September 10, 2017

کراچی (92 نیوز) اربوں روپے کرپشن کے الزام میں طویل عرصے تک پابند سلال رہنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین لندن روانہ ہوگئے۔ ان کی واپسی کا شیڈول طے نہیں ہے۔ کہتےہیں علاج کے لئے جا رہا ہوں۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے اڑان بھرلی، منزل لندن ہے۔ عاصم حسین لندن جانے کے لئے کراچی ائیرپورٹ پہنچے توسوٹ بوٹ میں ہشاش بشاش نظرآئے۔

انہیں الوداع کہنے کے لئے آنے والی ان کی والدہ بھی خوشی سے نہال تھیں۔ ڈاکٹرعاصم کے ساتھی نے چلنے آسانی کے لئے انہیں چھڑی بھی پکڑائی۔ ڈاکٹرعاصم نجی ائیرلائن کی ذریعے براستہ دبئی لندن جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کی واپسی کا شیڈول طے نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کی مشاورت کی بعد ہی ان کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالتی حکم پر ڈاکٹرعاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔

ڈاکٹرعاصم حسین کو چند برس پہلے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان پردہشتگردوں کے علاج اور اربوں روپے کرپشن کاالزام ہے۔ جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک سلاخوں کے پیچھے رہے اور وہ دونوں کیسوں میں ضمانت پر ہیں۔