Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ !!! چار ایجنسیوں کی تفتیش، رقوم کی منتقلی اور اہم شخصیات کو فوائد پہنچانے پر سوالات

ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ !!! چار ایجنسیوں کی تفتیش، رقوم کی منتقلی اور اہم شخصیات کو فوائد پہنچانے پر سوالات
August 28, 2015
کراچی (92نیوز) سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سے کرپشن اور دیگر الزامات کی تفتیش کےلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ان سے ابتدائی طور پر چار مختلف ایجنسیوں کے افسروں نے پوچھ گچھ کی۔ ان سے مختلف اکاو¿نٹس میں موجود رقم، منی لانڈرنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیرقانونی احکامات جاری کرنے سے متعلق سوالات کیے گئے۔ ان سے اہم شخصیات کو پہنچائے گئے مالی فوائد کے بارے میں بھی سوالات ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اثاثہ جات کی چھان بین آئندہ 48 گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔ دوسری جانب ڈاکٹرعاصم کی اہلیہ ڈاکٹر زریں نے ان کی گرفتاری کے خلاف ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبراورآئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے نام خط لکھے اور کہا کہ ان کے شوہر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس کے دوران غیر قانونی طو ر پرگرفتار کیا گیا جس کا انہیں میڈیا رپورٹس کے ذریعے پتہ چلا۔ ڈاکٹرزرین نے کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک تعلیم یافتہ اور قانون کا احترام کرنے والے خاندان سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، ان کا فوری علاج کرایا جائے۔