Friday, April 26, 2024

ڈاکٹر عاصم حسین اینڈ فیملی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلی

ڈاکٹر عاصم حسین اینڈ فیملی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلی
November 30, 2015
کراچی (92نیوز) سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے اہم پیش رفت کی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور ان کی فیملی کے اکاونٹس سے دو ارب روپ بیرون ملک منتقل کرنے کا سراغ لگا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے دست راست سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے ڈاکٹر عاصم حسین اور ان کی فیملی کے اکاونٹس سے دو ارب روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا سراغ لگا لیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور ان کے اہل خانہ نے دو ارب روپے کی رقم جعلی اکاونٹ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی۔ رقم دبئی، امریکا اور برطانیہ منتقل کی گئی۔ منتقل کی جانے والی رقم سے دبئی میں پراپرٹی خریدی گئی جبکہ دبئی میں ایک اسپتال کو 50 ہزار درہم کی ادائیگی بھی کی گئی۔