Saturday, April 27, 2024

ڈاکٹر عاصم اور مسعود حمید گروپ پی ایم ڈی سی پر دوبارہ قبضے کیلئے متحرک

ڈاکٹر عاصم اور مسعود حمید گروپ پی ایم ڈی سی پر دوبارہ قبضے کیلئے متحرک
April 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ڈاکٹرعاصم اور مسعود حمید گروپ پی ایم ڈی سی پر دوبارہ قبضے کے لیے متحرک ہوگیا ، مسعود حمید  نو ساتھیوں کے ہمراہ  پی ایم ڈی سی کے دفتر پہنچے اور زبردستی اندر داخل ہونےکی کوشش کی جو  نئے عہدیداروں نے ناکام بنادی۔ تفصیلات کےمطابق پی ایم ڈی سی پر 10 سال تک قابض رہنے والےپروفیسر مسعود حمید کونسل پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں، مسعود حمید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد آئے ،جہاں انہوں نے پی ایم ڈی سی کے دفتر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی ، سابق صدر مسعود حمید منتخب عہدیداران سے ضد کرتے رہے کہ پی ایم ڈی سی کا قبضہ ان کے حوالے کیا جائے تاہم کونسل کے منتخب عہدیداران ڈاکٹر عاصم اور مسعود حمید گروپ کے سامنے ڈٹ گئے اور انہوں نے  نے مسعود حمید کا دعویٰ غیر قانونی اورغلط قراردتیے ہوئے اسے ماننے سے انکار کردیا ۔ کونسل کے نائب صدر پروفسیرعابد فاروقی ، رکن عامر بندیشہ اور فرخ اعجازاور ڈاکٹر مسرت نے مسعود حمید گروپ کو کونسل کا قبضہ دینے سے انکارکردیا۔ ڈاکٹرعامر بندیشہ کا موقف تھا کہ کونسل ارکان،صدر، نائب صدر اورایگزیکٹو باڈی 4 سال کے لیے منتخب ہوئی کسی کو کونسل پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ صدارتی آرڈیننس 25 اپریل کو غیر فعال ہے تاہم کونسل کے انتخابات ، وفاقی حکومت کا نوٹیفیکشن اور سپریم کورٹ کا فیصلہ منتخب کونسل کو تحفظ دیتے ہیں ،پی ایم ڈی سی  ترمیمی بل 2016 بھی قومی اسمبلی سے پاس ہوچکا ہے اب صرف سینیٹ سے منظوری باقی ہے نئی کونسل کے عہدیداران کہتے ہیں کہ پروفیسر شبیر لہڑی کی قیادت میں متحد ہیں۔