Thursday, March 28, 2024

ڈاکٹر ظفرمرزا کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ

ڈاکٹر ظفرمرزا کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ
January 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور سنٹر ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے آنے والے مسافروں کی خود اسکریننگ بھی کی اور بیجنگ سے آنے والی فلائٹ کے مسافروں کی اسکریننگ کا جائزہ بھی لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ۔ وزارت صحت چین سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کو یقینی بنا رہی ہے، حکومت صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔