ڈاکٹر ظفر مرزا کی بل گیٹس سے ملاقات،پولیو کے خاتمے بارے پروگرام پر گفتگو
ابوظہبی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے بانی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے مائیکرو سوفٹ کے بانی سے ابوظہبی میں ملاقات کی ، پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس کو بتایا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوشش قابل ستائش ہیں۔
بل گیٹس نے بھی حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کی کوششو ں کو سراہا اور کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے پر وزیر اعظم عمران خان پر عزم ہیں ، پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے، بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کریں گے ۔
معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی ، بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے ، پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوشش قابل ستائش ہیں۔