Sunday, May 12, 2024

ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
March 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز ) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  سے فیس بک انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ، کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیس بک وفد کے رکن جولن زو نے کرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹانے کا عزم دہرایا فیس بک انٹر نیشنل کے اعلیٰ سطح کے وفد میں جولن زو اور صارم عزیز شامل تھے،  فد نے کروانا  وائرس کے سلسلےمیں آگاہی کے لئے تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ جولن زو نے  معاون خصوصی برائے صحت کو یقین دلایا کہ کرونا وائرس  کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیس بک  کے تعاون سے پاکستان میں کروانا  وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنے میں مدد ملے گی ، پاکستان میں  سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں ۔