Monday, September 16, 2024

ڈاکٹر صغیر کا قائد ایم کیو ایم کو اپنے مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج

ڈاکٹر صغیر کا قائد ایم کیو ایم کو اپنے مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج
March 9, 2016
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے باغی رہنما ڈاکٹر صغیر نے ایم کیو ایم کے قائد کو اپنے  مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج دے ڈالا بولے فاروق ستار اپنے قائد کو پاکستان بلالیں کسی بھی حلقے میں انکا سامنا کرنے کو تیار ہوں انہوں نے مصطفیٰ عزیز آبادی کے ٹویٹ کا جواب بھی شاعری میں دیا۔ تفصیلات کےمطابق مصطفیٰ کمال کی نئی پارٹی کا نیا عزم  تیسرا کھلاڑی تو ہارڈ ہٹر نکلا آتے ہی جارحانہ انداز اپنا لیا نہ کسی ساتھی کو نہ کھلاڑی کو ڈائریکٹ  ہی للکارا قائد متحدہ کو۔ بولے  فاروق ستار اپنے قائد کو  پاکستان بلالیں جس حلقے سے کہیں گے قائد متحدہ کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ ڈاکٹر صغیر نے مصطفیٰ عزیز آبادی کے شعر کا ایسا جواب دیا کہ شعرہی شعرمیں حساب چکتا کردیا۔ ڈاکٹر صغیر بولے فاروق ستار سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی مگر وہ ڈرے ہوئے ہیں اپنی جان بچانا چاہ رہے ہیں  ان کی بات سے لگتا ہے کہ انھوں نے مکمل پلان بنا لیا ہے۔ بولے  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے استعفیٰ دینے کے لیے بھی رابطہ کیا ہے۔