Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹر شہناز ریاض نے شوکاز کا جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا

ڈاکٹر شہناز ریاض نے شوکاز کا جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا
August 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ڈائریکٹیوریٹ آف ایجوکیشن فیڈرل بورڈ کی ڈی جی ڈاکٹر شہناز ریاض نے شوکاز نوٹس کا جواب  اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔ تفصیلات کےمطابق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے کی،جمع کرائے گئے نوٹس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکی۔ فون بند ہونے کے باعث مجھ  سے رابطہ نہیں ہوسکا،عدالت نے قائمہ کمیٹی میں شرکت اور ٹیلی فون کا ریکارڈ ایڈووکیٹ جنرل میاں رؤف کے ذریعے طلب کرلیا۔ ڈاکٹر شہناز نے نجی کمپنی کو واجب الادا رقم 12 لاکھ 37 ہزار کا چیک جمع کرادیا،عدالت نے ڈی جی ڈاکٹر شہناز ریاض کو آئیندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔