Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹر روتھ فاو کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

ڈاکٹر روتھ فاو کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
August 19, 2017

پاکستان میں جذام کے خلاف کام کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ جس صدر مملکت، آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل بھی شریک ہوئے۔ جرمنی سے پاکستان آکرکوڑھ کے مرض کیخلاف جہادکرنیوالی ڈاکٹرروتھ فاوکوسرکاری اعزازکے ساتھ گوراقبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

مختصرعلالت کے بعد دس اگست کوانتقال کرنیوالی محسن پاکستان کے تابوت کوقومی پرچم میں لپیٹاگیا

آخری رسومات میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی ۔پاک فوج کے دستے نے انہیں آرٹلری گنزسے سلامی دی۔

مرحومہ کے جسدخاکی کو اسپتال سے سرکاری اعزازکےساتھ سینٹ پیٹرک پہنچایاگیا۔جہاں عوام نے انکادیدارکیا۔

آخری رسومات کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ چرچ کے باہر واک تھرو گیٹ اور اطراف کی عمارتوں پر رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ چرچ میں خواتین پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامورر ہیں۔صدرپاکستان ،آرمی چیف ،گورنراوروزیراعلٰی سمیت ایئرمارشل سہیل امان سمیت دیگررہنماووں نے بھی شرکت کی۔

انکے جسد خاکی کو19توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

صدرپاکستان ممنون حسین اورچیف آف آرمی اسٹاف قمرجاویدباجوہ نے ڈاکٹرروتھ فاوکے قبرپرپھول بھی چڑھائے۔