Monday, May 13, 2024

ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آج 91ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آج 91ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
September 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں جذام کے مریضوں کے علاج کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ  کی 91 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

انسانیت کی خدمت  کیلئے زندگی وقف کردینی والی  ڈاکٹر لیڈی رتھ فاؤ کا آج یوم پیدائش منایا جارہا ہے ۔ڈاکٹرلیڈی رتھ فاؤ ٓ کی سالگرہ کی تقریب کورونا وائرس کے پیش نظر میری ایڈیلیڈ

لیپروسیسینٹرمیں آج سادگی سے منائی جائے گی اور اسپتال میں موجود جذام کے امراض

 میں مبتلا مریض کیک کاٹیں گے۔

نو  ستمبر1929 کو جرمنی میں پیدا ہونےوالی ڈاکٹر رتھ فاؤ  1960 میں پاکستان آئیں جس  کے کچھ عرصے بعد انہوں نے میری ایڈیلیڈ  لپروسی سینٹر کی بنیاد رکھی جو کہ 1965ء تک

 اسپتال کی شکل اختیار کرگیا۔

سال 1988ء میں ڈاکٹر فاؤکو  ان کی گراں قدر خدمات  پر پاکستان کی شہریت دی گئی اور حکومت  پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم  ہلال امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے بھی  نوازا گیا۔

ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی کوششوں سے 1996 میں  پاکستان سے جذام کا خاتمہ ہوا جسے عالمی ادارہ صحت کی جانب سےبھی سراہا گیا ۔