Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر رضوان نصیر کی بطور ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی تعیناتی بارے تحریری فصلہ جاری

ڈاکٹر رضوان نصیر کی بطور ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی تعیناتی بارے تحریری فصلہ جاری
July 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر رضوان نصیر  کی بطور ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی تعیناتی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

 جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست نمٹاتے ہوئے  چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا   ، عدالت نے ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے معاملے کو ایک ماہ میں حل کرنے کا حکم دے دیا ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ  ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کی  مخالفت کی گئی   ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس عہدے کے لیے ڈاکٹر رضوان نصیر اہل نہیں ہیں ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈاکٹر رضوان نصیر کو ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی تعنیات نہیں کیا جا سکتا ۔

فیصلے میں کہا گیا کہ  ڈپٹی سیکرٹری عدالت کو  یہ بتانے میں ناکام رہے کہ یہ تعیناتی کیوں نہیں کی جا سکتی، ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کا معاملہ کونسل ایک ماہ میں حل کرے ۔