Sunday, May 5, 2024

ڈاکٹر ثانیہ نشتر معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم ‏مقرر

ڈاکٹر ثانیہ نشتر معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم ‏مقرر
May 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع ہو گئی ، غیرمنتخب ارکان کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم مقرر  کر دی گئیں ، وفاقی وزیر کا درجہ بھی مل گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، سماجی تحفظ اور غربت مٹاو مہم پر وزیراعظم کی معاونت کریں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرپرسن بے نظر انکم اسپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق معاون ڈاکٹر ثانیہ کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ کپتان کے کھلاڑیوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئیں ، کابینہ ڈویژن کی فہرست کے مطابق وفاقی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 24 وفاقی وزراء 5 وزراء مملکت اور 5 مشیر بھی وزیراعظم کی ٹیم کا حصہ ہیں۔