Monday, May 6, 2024

ڈاکٹر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر دائود زئی چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ڈاکٹر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر دائود زئی چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
January 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز)سربراہ اعلی امن کونسل سیکریٹریٹ اور علاقائی امن کیلئے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر دائود زئی چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کریں گے۔ ترجمان افغان سفارتخانہ کے مطابق افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے نمائندہ خصوصی عمر دائود زئی کا اسلام آباد پہنچنے پر افغان سفیر عاطف مشال اور سینئر افغان حکام نے استقبال کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان نمائندہ خصوصی کا دورہ افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت اور افغان حکومت کو طالبان کیساتھ مذاکرات میں شمولیت پر مشاورت کریں گے ۔ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ عمر دائود زئی کی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کرائی جائیگی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی عمر دائود زئی کی ملاقات متوقع ہے۔ افغان نمائندہ خصوصی پاکستانی قیادت کو صدر ڈاکٹر اشرف غنی کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔