Tuesday, May 21, 2024

ڈاکو چاہتے ہیں عمران خان این آر او دے دے ، وزیر اعظم

ڈاکو چاہتے ہیں  عمران خان این آر او دے دے ، وزیر اعظم
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد خطاب میں کہا کہ ڈاکو چاہتے ہیں کہ انہیں این آر او دیا جائے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  سینیٹ الیکشن میں ہمارے ارکان کو پیسوں کی آفر دی جا رہی تھی ،  الیکشن کمیشن کہتا ہے الیکشن بہت اچھا ہے ، خفیہ ایجنسیوں نے تحقیقات کرائیں تو پتہ چلے گا کہ سینیٹ الیکشن میں کتنا پیسہ چلا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  کبھی سنا ہے کہ وزیر اعظم دبئی کی کمپنی میں ملازمت کر رہا ہوں ، حفیظ شیخ کے مقابلے میں جو جیتا وہ پاکستان کا کرپٹ ترین انسان ہے ، پاکستان کا ساٹھ بلین  ڈالر باہر پڑاہے ، جج نے کہا خط لکھو یوسف رضا گیلانی  کہتاہے میں نے خط نہیں لکھنا۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک دونوں ہاتھوں سے لوٹادونوں کا مک مکا تھا،یہ تیس سال سے  قوم کا پیسہ چوری کر رہے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں  ن لیگ کے دور میں گیا،  فیٹف پر دباؤ بڑھانے پر اپوزیشن نے جلسے شروع کر دیے ۔اپوزیشن نے کہا نیب کی شقیں ختم کریں ، شقیں ختم کرنے کا مطلب تھا کہ ان کی چوری  نہ پکڑی جائے ۔آخری گیند تک لڑنے والا کپتان تھا، آخری گیند تک لڑوں گا چاہے مجھے میری پوری پارٹی ہی کیوں نہ چھوڑ دے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میرے اوپر سب سے زیادہ پریشر مہنگائی کا ہے ، ہم عنقریب ہی ایک پروگرام شروع کرنے لگے ہیں جس کا نام ہے ’’کوئی بھوکا نہ سوئے ‘‘ ، اس کیلئے خاص کچن بنائے گئے ہیں۔

سارے خیبرپختونخوا کو ہیلتھ  کارڈ دینے  پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو  مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اس ہیلتھ کارڈ سے  کوئی بھی خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتا ہے ۔راوی سٹی لاہور کا پراجیکٹ زیر تعمیر ہے ، والٹن میں بزنس  سینٹر بنانے لگے ہیں جب کہ کراچی کے قریب جزیرہ برلن آئی لینڈ  پر کام کر رہے ہیں ۔اسلام آباد کےبعد پاکستان کا پہلا ماڈرن سٹی بنا رہے ہیں ، ان مقاصد سے ہم اربوں کھربوں روپے  کمائیں گے۔