Friday, April 19, 2024

ڈاکو جیل میں ڈال دیے ، پیسے نکلوانے پر کام جاری ہے ، فواد چودھری

ڈاکو جیل میں ڈال دیے ، پیسے نکلوانے پر کام جاری ہے ، فواد چودھری
June 15, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا سارے ڈاکو جیل میں ہونگے، دوسرا وعدہ چوروں سے پیسے نکلوانے کا تھا اس پر بھی کام ہو رہا ہے،آدھی سے زیادہ اپوزیشن جیل میں ہے، باقی بھی چلے جائیں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چودھری  کی فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل وعدہ کیا تھا کہ سارے ڈاکو جیل میں ہوں گے ، اب دوسرا وعدہ چوروں سے پیسے نکلوانے کا تھا ، اس پر بھی کام ہو رہا ہے  ، ناراض اتحادی اختر مینگل کو منالیں گے،بجٹ آسانی سے پاس ہو گا۔ فیصل آباد میں جیل روڈ پر واقع سائنس سینٹر کے دورے پر آئے وفاقی وزیر فواد چودھری اپوزیشن پر برس پڑے کہنے لگے جب بھی وزیراعظم آتے ہیں ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا جاتا ہے، ایوان چلانا جتنی ہماری اتنی ہی اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے، بجٹ کے اوپر اپوزیشن شہبازشریف کی تقریر سننے کو تیار نہیں، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق اسد قیصر بتا سکتے ہیں۔ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس گھرپر چائےبنانے کےلیےبندے نہیں سڑکوں پر کیا نکلےگی، امید ہے حکومت بجٹ آسانی سے پاس کروانے میں کامیاب ہوجائے، انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور زراعت کی ترقی کے لیے ایگرکلچر ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کردیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی ایشیا کی سائنس کا سنٹر ہے، ملک بھر کی زرعی جامعات کی ریسرچ اکٹھی کریں گے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے تاریخ میں پہلی بار تینتالیس ارب کا بجٹ رکھا گیا، جسے زیادہ سے زیادہ سود مند انداز میں خرچ کیا جائے گا۔