Saturday, May 4, 2024

ڈاکار کار ریلی قطر کے نصیر العطیہ نے جیت لی

ڈاکار کار ریلی قطر کے نصیر العطیہ نے جیت لی
January 18, 2019
 لیما (92 نیوز) ڈاکار کار ریلی قطر کے نصیر العطیہ نے جیت لی۔ نصیرالعطیہ نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ صحرا کی کڑی دھوپ میں گاڑیاں اور ڈرائیورز کے صبر اور حوصلے کا امتحان لینے کے بعد ڈاکار کار ریلی پیرو کے دارالحکومت لیما میں اختتام پذیر ہو گئی۔ دسویں اور آخری مرحلے میں ریس کے شرکاء نے پیسکو سے لیما تک کا فاصلہ طے کیا۔ آخری مرحلے میں اسپین کے کارلوس کامیاب رہے۔ العطیہ کی پوزیشن 12 ویں رہی۔ نصیر العطیہ کو مجموعی طور پر 42 منٹ کی برتری حاصل تھی۔ قطری ڈائیور اس سے پہلے 2011 اور 2015 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔ موٹر بائیک ریس میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس کامیاب رہے۔ ٹوبی نے صرف ایک منٹ کی برتری سے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چلی کے پابلو دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹرک کیٹگری میں روس کے ایڈورڈ( eduard) لگاتار تیسرے سال بھی کامیاب رہے۔ ڈاکار ریلی پہلی بار پیرو میں منعقد کروائی گئی۔ قبل ازیں پیرو میں جاری ڈاکار ریلی کا تیسرا  مرحلہ فرانس کے اسٹیفن کے نام رہا ، ریتلے ٹریک پر ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔ فرانس کے اسٹیفن نے تیسرے مرحلے میں کامیابی سمیٹی، قطر کے نصیر الاتیہ نے ایونٹ میں مجموعی برتری حاصل کر لی، موٹر سائیکل ریس کی کیٹگری میں فرانس کے زیویر نے کامیابی سمیٹی۔