Sunday, September 8, 2024

ڈاکار ریلی 2016ء: سپین کے کارلو سینز نویں مرحلے کے مرد میدان ٹھہرے

ڈاکار ریلی 2016ء: سپین کے کارلو سینز نویں مرحلے کے مرد میدان ٹھہرے
January 13, 2016
بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جھلسا دینے والی گرمی کی بنا پر مختصر کرنا پڑا جس میں اسپین کے کارلو سینز نے فتح حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے ریگستانی علاقے بیلین میں ہونے والی ریلی کے دوران نو بار کے ورلڈ چیمپئن سباسچئن ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہے اورمجموعی طور پر تیرہویں نمبر پر چلے جانے کے بعد ان کے ٹرافی اٹھانے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ ان کی گاڑی کئی بار ریت میں پھنسی جس کا فائدہ کارلو سینز نے اٹھایا اور دوگھنٹے پینتیس منٹ اور اکتیس سیکنڈ میں اختتامی لکیر عبور کرلی جبکہ ہالینڈ کے ایرک وان لون صرف دس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ فن لینڈ کے میکو ہیرونین تیسرے نمبر پر رہے۔ گزشتہ روز کے لیڈر پیٹر ہینسل ریت میں پھنس جانے اور گاڑی پنکچر ہونے کی بنا پر نو منٹ تاخیر کا شکار ہو کر ساتویں نمبر پر رہے۔ مجموعی طور پر سینز کی پیٹر ہینسل پر سات منٹ تین سیکنڈ کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن ناسر العطیہ چودہ منٹ ارتیس سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ موٹر بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس پھر مرد میدان رہے جبکہ کیون بینا وائڈز دوسرے اور سلوواکیہ کے سٹیون سویتکو تیسرے نمبر پر رہے۔