Monday, September 16, 2024

ڈان لیکس کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو لاہور طلب کر لیا

ڈان لیکس کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو لاہور طلب کر لیا
April 30, 2017
لاہور(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزرا کو مشاورت کے لیےلاہور طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈان لیکس کی رپورٹ پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ڈائریکٹو کو  آئی ایس پی آر کی طرف سے  مستردکیئے جانے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کے لیے وزیر اعظم نے اپنے قریبی ساتھیوں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو  جاتی امرا طلب کر لیا ہے۔ مشاورتی اجلاس میں سول ملٹری تعلقات پرپیدا ہونے والے ابہام کودور کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا علاوہ ازیں  اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو ان حالات سے فائدہ اٹھانے سے کس طرح روکا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کیا ضروری سیاسی اقدامات کیے جانے چاہیں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔