Sunday, May 19, 2024

ڈان لیکس میں مبینہ طور پر ملوث راؤ تحسین ڈی جی ریڈیو تعینات

ڈان لیکس میں مبینہ طور پر ملوث راؤ تحسین ڈی جی ریڈیو تعینات
May 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) حکومت جاتے جاتے ڈان لیکس کے کرداروں کو دوبارہ نوازنے لگی ہے ۔ ڈان لیکس کے مبینہ طور پر کردار رائو تحسین کو ڈی جی ریڈیو تعینات کر دیا گیا، ڈان لیکس اسکینڈل کے بعد راؤ تحسین کو معطل کیا گیا تھا۔ متنازعہ بیانات کے بعد  ن لیگی حکومت متنازعہ تعیناتیاں بھی کرنے لگی، حکومت نے ڈا ن لیکس میں سزا پانے والے راؤ تحسین کو پھر نواز دیا  اور موصوف ڈی جی ریڈیو تعینات کر دیئے گئے ۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ سابق وزیراعظم اور عسکری قیادت کے اہم اجلاس کی خبر مقامی انگریزی اخبارمیں شائع کروائی گئی  ، معاملہ بگڑاتو اعلی سطحی کمیٹی کی رپورٹ پرسابق پی آئی او راؤ تحسین کو حکومت نے قربانی کابکرابنا کرمعطل کردیا اور معاملے پرمٹی ڈال دی گئی ۔ ان کےعلاوہ سابق وزیراطلاعات پرویز رشید اور اس وقت کے وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو بھی  اپنے عہدوں سے سبکدوش ہونا پڑاتھا۔ راؤ تحسین کی تعیناتی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے  کہ کیا حکومت باقی سزا پانے والوں کو بھی اپنے دور اقتدار کے آخری ایام میں نوازنے والی ہے؟۔