Monday, September 16, 2024

ڈان لیکس : طارق فاطمی اور راؤتحسین ذمہ دار قرار

ڈان لیکس : طارق فاطمی اور راؤتحسین ذمہ دار قرار
April 25, 2017
اسلام آباد(92نیوز)معاون خصوصی طارق فاطمی پی آئی او راﺅ تحسین سمیت تین افراد نے قومی سلامتی کے منافی خبر فیڈ کی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نوازشریف کو رپورٹ پیش کردی۔ کمیشن کی سفارش پر وزیراعظم نے تینوں کےخلاف کارروائی کی منظور ی دےدی جبکہ پرویز رشید صاف بچ نکلے۔ تفصیلات کےمطابق آخر کار 5ماہ بعدنیوز گیٹ سکینڈل کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سکینڈل کو پلانٹڈ نیوز کا نام دیا گیا ہے کمیشن کی طرف سے 3افراد کو سکیورٹی لیکس کاذمہ دار ٹھہرایا گیا ہےجن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی پی آئی او راﺅ تحسین سمیت تین افراد شامل ہیں۔ کمیشن نے تینوں کو عہدے سے ہٹا کر ان کےخلاف کارروائی کی سفارش کی ہےتاہم سابق وزیراطلاعات پرویزرشید کو کلین چٹ مل گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ان کےخلاف کسی قسم کا کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ رپورٹ اے پی این ایس کو بھی بھجوائی جائےذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی منظوری بھی دیدی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان چاہتے ہیں کہ کمیشن کی سفارشات کو پبلک کیا جائے۔ رپورٹ پر عسکری قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔