Saturday, May 18, 2024

ڈالر کے حصول کیلئے غیرملکی بینکوں پر انحصار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

ڈالر کے حصول کیلئے غیرملکی بینکوں پر انحصار آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، شہباز شریف
December 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈالر کے حصول کیلئے غیرملکی بینکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

جمعہ کے روز اپنے بیان میں قائد حزبِ اختلاف نے کہا منی بجٹ منظور نہیں، پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہے، امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جرات مندانہ قدم اٹھائیں گے ، اتحادی بھی ہمت سے کام لیں ، کلمہ حق کہیں۔

شہباز شریف نے کہا شریک جرم نہ بنیں،منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پاؤں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے، حکومتی اقدامات سے عوام کی آمدن اورقوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کیچ میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی، شہید ہونے والے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔