Monday, May 6, 2024

ڈالر کیساتھ ساتھ اشیاء ضروریہ بھی مہنگی ، شہری پریشان ہوگئے

ڈالر کیساتھ ساتھ اشیاء ضروریہ بھی مہنگی ، شہری پریشان ہوگئے
October 20, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ڈالرمہنگا ہونے سے اشیاءضروری بھی مہنگی ہوگئیں، درآمدی اشیاکی قیمتیں آسمان پر پہنچنے سے شہریوں میں پریشانی کی لہر دوڑ  گئی ، دکاندار بھی مال کی سپلائی کم ہونے سے پریشان ہیں۔ کاسمیٹکس، گھی ائل، دالیں، بچوں کے دودھ،ڈائپرز، چیز، کینڈ فروٹس اور سبزیاں، ڈیٹرجنٹ شیمپوز لوشن اور تمام امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوئی ہیں ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ڈالرمہنگاہونےسےمہنگائی کاجن بے قابوہورہاہے،گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ڈالرکی قیمت سے ہرشے کی قیمت منسلک ہے، جوں جوں ڈالرمہنگا ہوتاہے،مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔