Friday, April 26, 2024

انٹربینک میں ڈالر 96 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 50 پیسے سستا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 96 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 50 پیسے سستا ہو گیا
March 30, 2020
 کراچی (92 نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 96 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 50 پیسے سستا ہو گیا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو بریک نہ لگ سکی۔ کاروباری ہفتے کہ پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 96 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے 50 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔ مگر کچھ ہی دیر بعد اسکی قدر 50 پیسے کمی سے 166 روپے کی سطح پر آگیا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ ہینڈریڈ انڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی سے 27 ہزار 893 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گرتی معیشتوں کے  سبب خام تیل کی طلب میں کمی آگئی جسکی وجہ سے امریکی خام تیل 5 اعشاریہ 2 فیصد کمی سے 20 ڈالر 39 سینٹس جبکہ برطانوی خام تیل 6 اعشاریہ 6 فیصد کمی سے 23 ڈالر 29 سینٹس کی سطح پر آگیا۔