Tuesday, May 7, 2024

ڈالر کی نئی قیمت سے ہزارارب ڈالرقرض بڑھا،اثرات مہنگائی کی صورت میں آئینگے،عمران خان

ڈالر کی نئی قیمت سے ہزارارب ڈالرقرض بڑھا،اثرات مہنگائی کی صورت میں آئینگے،عمران خان
July 16, 2018
داؤد خیل  ( 92 نیوز) الیکشن 2018 کے سلسلے میں عمران خان کے طوفانی دورے جاری  ہیں ، داؤد خیل میں جلسے سے خطاب میں کپتان نے جہاں سیاسی مخالفین کو کھری کھری سنائیں وہیں ،گیس ، اسپتال بنانے اورپولیس کا نطام ٹھیک کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ میانیوالی کے علاقے پیپلاں میں بھی کپتان نے پرجوش خطاب کیا  اور  نواز شریف ، شہباز شریف کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کو  بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ اس کا  کوئی اور نہیں چور حکمران ذمے دار ہیں، عمران خان نے واضح کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں  ملک کو 3600 ارب کا نقصان ہوا  ، ووٹ مانگنے آئیں تو عوام کو چاہیے ان سے دس برسوں کا حساب مانگیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  نواز شریف  اسحاق ڈار نے اپنے ارب پتی بیٹوں کو  لندن اور دبئی میں بٹھا دیا بچوں سے پیسہ کا پوچھو تو کہتے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہیں۔