Saturday, April 27, 2024

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ایکسپورٹرز کیلئے بھی وبال جان بن گیا

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ایکسپورٹرز کیلئے بھی وبال جان بن گیا
May 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی ایکسپورٹرز کیلئے بھی وبال جان بن گئی ، ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے خام مال منگوانے والے ایکسپورٹرز کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کھولنا مشکل ہوگیا ہے، لیٹر آف کریڈٹ کیلئے ایکسپورٹرز کو ڈالر 180 روپے میں ملنے لگا۔ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ایکسپورٹرز کی مشکلات میں بھی اضافہ  بن گیا ، ایل سی کھلوانے پر ایکسپورٹرز کو ڈالر180 روپے کا ملنے لگا  ۔ بیرون ملک بینک اکاؤنٹس سے ترسیل پر منی لانڈرنگ کے سوالات اٹھنے لگے ، ایکسپورٹ کی صنعت تاریخی  بحران کا شکار ہوگئی۔ ایکسپورٹرز کو ڈالر 180 روپے کا ملنے لگا جس سے ان کے لئے  مال برآمد کرنا دشوار ہوگیا،لیٹر آف کریڈٹ پر بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈالر مہنگا کے باعث اگر بیرون ملک سے ترسیل کی جائے تو منی لانڈرنگ کےالزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر151 روپے کا ہوتے ہی ایکسپورٹ کے لئے خام مال کی درآمد مشکل ہوگئی ،مال تیار بھی ہوجائے تو عالمی منڈی میں بیچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 151 روپے کا ڈالر لیٹر آف کریڈٹ کھلوانے پر180 روپے کا ملتا ہے بیرون ملک میں بینک اکائونٹس سے ایل سی کی ادائیگی کےلئے ترسیل پر منی لانڈرنگ کے سوالات اٹھ جاتے ہیں۔ اس صورتحال میں ایکسپورٹ کی صنعت تاریخی  بحران کا شکار ہوگئی ہے۔