Wednesday, May 8, 2024

ڈالر کی قیمت دو برس کی کم ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی قیمت دو برس کی کم ترین سطح پر آگئی
March 30, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستانی معیشت میں بہتری کےآثارنظرآنےلگے ، انٹربینک میں ڈالر چورانوےپیسے سستا ہوگیا، ڈالر کی قیمت دو برس کی کم ترین سطح ایک سوتریپن روپے دس پیسے ہوگئی۔

پاکستانی معیشت میں بہتری آنے لگی ، پاکستانی روپیہ بھی جان پکڑنےلگا ، روپیہ تگڑا ہوا تو ڈالر کمزور پڑھ گیا، انٹر بینک میں ڈالرچورانوے پیسے سستا ہو گیا جس کےبعد انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 154 روپے سے بھی نیچے آگئی۔
انٹر بینک میں ڈالردو سال کی کم ترین سطح ایک تریپن روپے دس پیسے کا ہوگیا، ماہرمعاشیات مزمل اسلم کہتےہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی وجہ سےآنےوالا سرمایہ بہتری کی وجہ بن رہاہے۔

معاشیات ماہرین کاکہناہےکہ اگلےدنوں میں مزید بہتر کےآثار نمایاں ہیں۔