Thursday, April 25, 2024

ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 105روپے سے متجاوز

ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 105روپے سے متجاوز
October 27, 2015
  کراچی(92نیوز)ملک میں ایک بار پھر ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات  کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر روپے کی درگت بنا دی ۔ ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک موقع پر ایک سو پانچ روپے پچیس پیسے تک چلا گیا  تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر پینسٹھ پیسے اضافے کے بعد ایک سو پانچ  روپے بیس پیسے پر بند ہوا۔ کرنسی ڈیلرز کہتے ہیں کہ تیل اور دیگر بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہےانٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا اثر اوپن مارکیٹ میں بھی پڑا اور ڈالر پچاس پیسے کے اضافے کے بعد ایک سو پانچ روپے چالیس پیسے میں فروخت ہو نے لگا۔ تاہم مارکیٹ کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے بیس پیسے پر بند ہوا ،کرنسی ڈیلرز کا کہنا کہ بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں شدید اضافہ دیکھا گیاجس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا، تاہم ادائیگوں کے دباؤ میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا امکان ہے ۔