Friday, April 26, 2024

ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونا سستا

ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونا سستا
October 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی امداد کے اعلان کے بعد امریکی ڈالر کی تیزی سے بڑھتی قدر کو ریورس گئیر لگ گئے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی آگئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان کے کٹھن وقت میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی امداد سے امریکی ڈالر کی رفتار کو ریورس گئیر لگ گیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی آگئی 62 پیسے کی بڑی کمی سے ڈالر 171 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا، تین روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 62 پیسے سستا ہوچکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو وہاں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آگئی اور20 پیسے کی کمی سے ڈالر 172 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار مثبت رحجان رہا ہنڈریڈ انڈیکس میں 272 پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار218پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جمعہ کو 9.67 ارب روپے مالیت کے 24.37 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے فی تولہ سونا 2050 روپے کمی سے 118600روپے 10 گرام سونا 1758 روپے کمی سے 101680 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی بازار میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 1794 ڈالر فی اونس ہوگیا۔